مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے ایک بینک کی خالی عمارت میں لگنے والی والی خوفناک آگ کے نتیجے میں پاکستانی نژاد شہری بیوی اور 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں بینک کی خالی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ مرکزی دروازہ لاک ہوجانے کی وجہ سے اہل خانہ کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ مدد کے لیے پکارتے رہے۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 40 سالہ پاکستانی شخص اپنی 39 سالہ بیوی اور 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ ایک بچے کی عمر 3 سال جب کہ دوسرے کی 4 ماہ تھی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ خاندان بینک کی خالی عمارت میں 3 سال سے رہائش پذیر تھا۔ خاندان کا سربراہ پاکستانی شخص اوراس کی بیوی کاٹھ کباڑ کا کام کرتے تھے۔ بارسلونا میں پاکستانی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستانی شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
آپ کا تبصرہ